• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جوان کے ہدایتکار ایٹلی نے نظریں آسکر ایوارڈ پر جمالیں

بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان کی فلم ’جوان‘ کے ہدایت کار ایٹلی نے نظریں آسکر ایوارڈ پر جمالیں۔

شاہ رخ خان، نین تارا اور وجے سیتھوپتی کے مرکزی کرداروں پر مبنی فلم جوان، دنیا بھر میں 800 کروڑ کلب میں شامل ہوگئی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق فلم جوان کے 36 سالہ ہدایت کار ایٹلی نے تازہ انٹرویو کے دوران اپنے مستقبل کے عزائم کا اظہار کردیا۔

انہوں نے کہا کہ دنیا بھر کے باکس آفس پر فلم جوان کے راج کے بعد میری نظریں اب آسکرایوارڈ پر لگی ہوئی ہیں، میں چاہوں گا کہ فلم عالمی ایوارڈ کے اسٹیج تک پہنچے۔

ایک سوال کے جواب میں ایٹلی نے خود میں آسکر ایوارڈ حاصل کرنے کی چاہت کی تصدیق کی اور ساتھ ہی مزاحیہ انداز میں کہا کہ وہ اس بارے میں شاہ رخ خان سے بھی بات کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر سب کچھ ٹھیک رہے تو یقیناً جوان کو بھی آسکر ایوارڈ میں جانا چاہیے۔

ہدایت کار نے یہ بھی کہا کہ باقی یہ انٹرویو شاہ رخ خان بھی دیکھیں اور پڑھیں گے، میں اُن سے فون بھی پوچھوں گا کہ سر کیا ہم اس فلم کو آسکر میں لے جائیں؟

ایٹلی کا کہنا تھا کہ ہر ہدایت کار یا سنیما سے وابستہ شخص کی خواہش ہوتی ہے کہ اسے گولڈن گلوبز، آسکر یا نیشنل ایوارڈ ملے۔

شاہ رخ خان اور ایٹلی پہلی بار فلم جوان کے ذریعے ہی یکجا ہوئے ہیں، ہدایت کار نے کنگ خان کے ساتھ کام کے تجربے کو بھی شیئر کیا۔

انہوں نے بتایا کہ شاہ رخ خان فطری طور پر بہت ہی بنیادی انسان ہے، وہ ہمیشہ ایک جیسا ہوتا ہے، وہ کبھی نہیں بدل سکتا۔

جوان نے جہاں دنیا بھر میں 800 کروڑ کا بزنس کیا ہے وہیں بھارت میں تقریباً 500 کروڑ تک پہنچ گئی بلکہ اس نے 400 کروڑ کی تیز ترین کمائی کا سنگ میل عبور کرلیا ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید