• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران: ملٹری ٹیسٹ کے دوران پروجیکٹائل ہدف کے بجائے شہر پر جاگرا، 2 افراد زخمی

ایک ملٹری ٹیسٹ کے دوران ایران کا پروجیکٹائل ہدف کے بجائے شہر پر جا گرا جس سے دو افراد زخمی ہوگئے۔

یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایرانی فوج ملک کے شمال میں واقع صحرائی علاقے میں اپنے ڈرون اور حملہ آور سسٹمز کی آزمائش کر رہی تھی۔

وزارت دفاع کے ترجمان رضا طلائی نیک نے کہا کہ پروجیکٹائل میں تکنیکی خرابی ہوئی جس کی وجہ سے وہ ٹکڑے ٹکڑے ہو کر گورگن شہر پر جاگرا۔

گورگن شہر صوبہ گلستان کا صوبائی دارالحکومت ہے، صوبائی عہدیدار علی مہاجر نے کہا کہ حادثے میں دو افراد زخمی ہوئے۔

پروجیکٹائل کی قسم واضح نہیں ہوسکی، مقامی میڈیا میں کچھ کا کہنا ہے کہ یہ ڈرون تھا جبکہ کچھ کا خیال ہے کہ یہ میزائل تھا۔

پروجیکٹائل گرنے کے بعد جائے وقوعہ کی ناکہ بندی کر دی گئی، قریب موجود کچھ دکانوں کو شدید نقصان پہنچا۔

گورگن ساڑھے 3 لاکھ کی آبادی والا شہر ہے، رہائشیوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے پروجیکٹائل گرنے کے بعد زوردار دھماکے کی آواز سنی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید