• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کینیڈا، پہلی پاکستانی نژاد خاتون اقرا خالد نے پارلیمانی سیکرٹری کا حلف اُٹھا لیا

پاکستانی نژاد کینیڈین رکنِ فیڈرل پارلیمنٹ اقرا خالد نے پارلیمانی سیکرٹری کے عہدہ کا حلف اُٹھا لیا۔

اقرا خالد کینیڈا کی تاریخ میں پہلی پاکستانی نژاد خاتون ہیں جنہیں پارلیمنٹ کے اس اہم عہدہ پر تعینات کیا گیا ہے۔ 

پارلیمنٹ ہاؤس اٹاوہ میں ان کی حلف برداری کی تقریب منعقد ہوئی جس میں متعدد ارکانِ پارلیمنٹ نے شرکت کی اور انہیں مبارک باد دی۔ 

اقرا خالد نے نمائندہ جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نیشنل ریونیو کی وزارت میں پارلیمانی سیکرٹری کے عہدہ پر تقرری پر وزیرِاعظم جسٹن ٹروڈو کی مشکور ہوں اور میرے لئے یہ اعزاز کی بات ہے کہ میں پہلی پاکستانی نژاد خاتون ہوں جسے پارلیمانی سیکرٹری بنایا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں اپنے ووٹرز اور کمیونٹی کے اعتماد پر پورا اُتروں گی۔

خاص رپورٹ سے مزید