کراچی(نیوز ڈیسک)چین کی وزارت خارجہ نے گزشتہ روز اس رپورٹ پر بات کرنے سے انکار کر دیا کہ اس کے سابق وزیر خارجہ کن گینگ کو مبینہ غیر ازدواجی تعلقات پر ان کے عہدے سے برطرف کیا گیا تھا۔گزشتہ روز پریس بریفنگ کے دوران امریکی میڈیا رپورٹ کے بارے میں سوال کے جواب میں چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ وہ ان معلومات سے آگاہ نہیں ہیں۔ترجمان ماؤننگ نے ان کی تبدیلی کے واضح اعلان کے حوالے سے کہا کہ جہاں تک چینی وزیر خارجہ کی تقرری اور برطرفی کا تعلق ہے، چینی فریق پہلے ہی معلومات جاری کرچکا ہے۔