روسی صدر ولادیمیر پیوٹن اگلے ماہ چین کے صدر شی جن پنگ سے ملاقات کریں گے۔
پیوٹن کا انٹرنیشنل کریمنل کورٹ (آئی سی سی) کی جانب سے اپنے خلاف گرفتاری کے وارنٹ جاری ہونے کے بعد یہ پہلا غیر ملکی دورہ ہے۔
روسی صدر مارچ میں ماسکو کے ایک اعلیٰ سطحی دورے کے دوران شی جن پنگ کے مدعو کرنے پر تیسرے بیلٹ اینڈ روڈ فورم میں شرکت کریں گے۔
پیوٹن کے قریبی اتحادی اور روس کی سلامتی کونسل کے سیکرٹری نکولائی پیٹروشیف نے کہا کہ مغرب کی جانب سے ان دونوں پر قابو پانے کی کوششوں کے پیش نظر روس اور چین کو تعاون کو مزید گہرا کرنا چاہیئے۔
یاد رہے کہ روس اور یوکرین کے درمیان تنازع کے بعد سے چین اور روس کے درمیان تجارت میں اضافہ ہوا ہے۔
اس دوران روس نےچین سمیت ایشیائی طاقتوں کو تیل کی زیادہ مقدار فروخت کی ہے جوکہ پابندیوں کی وجہ سے وہ مغربی ممالک کو فروخت نہیں کر سکتا۔
واضح رہے کہ انٹرنیشنل کریمنل کورٹ (آئی سی سی) نے یوکرین کے مقبوضہ علاقوں سے روس میں بچوں کی غیر قانونی منتقلی اور ملک بدری کی وجہ سے پیوٹن کی گرفتاری کے وارنٹ جاری کیے ہوئے ہیں۔