• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جماعت اسلامی کے کارکنوں نے میرے خلاف نعرے لگائے، گورنر سندھ

کراچی(اسٹاف رپورٹر)گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ حافظ نعیم الرحمن شہر کی ترقی کی راہ میں رکاوٹ نہ بنیں، سیاسی اختلافات کی وجہ سے ترقیاتی کام نہ روکے جائیں، پارک کے افتتاح پر جماعت اسلامی کے کارکنوں نےمیرے خلاف نعرے لگائے، ہم چاہتے تو نعروں کا جواب دیتے لیکن ان کے نعروں کا جواب خاموشی اور اخلاق سے دیا، کچھ لوگوں کو رمضان میں افطار ڈنر پر بھی اعتراض تھا، ماں بہنوں کو چوڑیاں پہنانے پر بھی اعتراض کیا گیا۔ گورنر ہاؤس میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کامران خان نے کہا کہ اگر حافظ نعیم الرحمن کی خواہش ہے تو وہ نارتھ ناظم آباد کے گراؤنڈ پر اپنے نام کی تختی لگا سکتے ہیں، مجھ پر چائنا کٹنگ کا الزام لگانے والے حافظ صاحب نے خود میئر بننے کیلئے چائنا کٹنگ کی ناکام کوشش کی۔
اہم خبریں سے مزید