• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

”پاکستان آئیڈل‘‘ کا شادی سیزن عروج پر ”مہندی کے گیت آج گائے جائیں گے

کراچی (جنگ نیوز) میوزک کے سب سے بڑے شو ”پاکستان آئیڈل“ میں شادی سیزن اپنی پوری آب و تاب کے ساتھ جاری ہے، جہاں اتوار کو ”مہندی“ کے گیت گائے جائیں گے۔ شو میں نامور فلم ڈائریکٹر عاصم رضا نے بھی بطور مہمان شریک ہوں گے۔ مہندی سیزن کی اس قسط میں نوجوان گلوکاروں نے اپنی سریلی آوازوں کا جادو جگایا اور دل کو چھو لینے والی پرفارمنس پیش کر کے شائقین کے دل جیت لئے۔ پاکستان آئیڈل کا ”گالا راؤنڈ“ اس وقت عوامی پسندیدگی کا مرکز بنا ہوا ہے، جبکہ نوجوان گلوکار اپنے چاہنے والوں سے ووٹنگ کی اپیل بھی کر رہے ہیں۔پاکستان آئیڈل کی 26ویں قسط ناظرین اتوار کی شب 8 بجے جیو ٹی وی پر ملاحظہ کریں گے۔
اہم خبریں سے مزید