اسلام آباد(جنگ رپورٹر) پی ٹی آئی کے سابق چیئرمین ومجرم عمران خان اور بشریٰ بی بی کوبدعنوانی کے توشہ خانہ ٹو کیس میں اسپیشل جج سنٹرل کی عدالت کی جانب سے سنائی گئی سزا ئوں کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے ،مجرموں کے وکیل خالد یوسف چوہدری کے مطابق دونوں کی جانب سے سوموار کے روز اسلام آباد ہائیکورٹ میں اپیلیں دائر کی جائیں گی ،اس حوالہ سے پیپر ورک مکمل کیا جا رہا ہے۔