ٹوکیو( نیوز ڈیسک)ٹوکیو یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے دریافت کیا کہ بالوں کا سفید ہونا ایک فطری دفاع ہے جو کینسر سے بچاتا ہے،برطانوی اخبار کے مطابق سفید بال صرف بڑھاپے کی علامت نہیں بلکہ ہمارے جسم کی حفاظت کا حصہ بھی ہیں۔ ہمارے بالوں کے اندر خاص خلیے ہوتے ہیں جنہیں میلا نو سائٹ اسٹیم سیلز کہتے ہیں۔ یہ خلیے بالوں کو رنگ دیتے ہیں اور جسم میں نئے رنگت والے خلیے پیدا کرتے ہیں۔تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ جب یہ خلیے نقصان زدہ ڈی این اے رکھتے ہیں، تو یہ خود کو ختم کر دیتے ہیں۔ اس سے جسم میں خطرناک تبدیلیاں اور کینسر کے امکانات کم ہو جاتے ہیں۔ اس عمل کی وجہ سے بال سفید ہو جاتے ہیں۔