کراچی(اسٹاف رپورٹر) شہر میں مبینہ طور پر پولیس کے ہاتھوں طالب علم کےشارٹ ٹرم کڈنپنگ کا واقعہ سامنے آیا،متاثرہ طالب علم حسنین نے الزام عائد کیا ہے کہ گزشتہ رات گھر میں بہن کے ساتھ اکیلا تھا پولیس کی 3 گاڑیاں ہمارے گھر میں آئیں، مجھےپولیس سکھن تھانے لے گئی، 10لاکھ کاتقاضہ کیا، پھر کہا5 لاکھ روپے دو، اہلکار جبار اور ساتھی نے 50 ہزار روپے لیکر صبح6 بجے چھوڑدیا، اب سکھن پولیس سامان واپس کرنے کے لیے مزید ایک لاکھ روپے مانگ رہی ہے، سکھن پولیس کا کہنا ہے کہ ہمیںنہیںمعلوم کس نے پیسے لیے ہیں، متاثرہ نوجوان تھانے آجائے تو سامان واپس کرادیں گے۔