• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ورلڈ کپ سے پہلے پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے اچھی خبر آگئی

فائل فوٹو
فائل فوٹو

ورلڈ کپ شروع ہونے سے پہلے پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیے اچھی خبر آگئی۔

ذرائع کے مطابق حارث رؤف کو پاکستان ٹیم میں سلیکشن کے لیے فٹ قرار دے دیا گیا ہے اور وہ ورلڈ کپ اسکواڈ کا حصہ ہوں گے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف نے بولنگ کرانا شروع کردی ہے۔

حارث رؤف نے نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں بولنگ کی۔ میڈیکل پینل نے ان کی بولنگ کا جائزہ بھی لیا۔

یاد رہے کہ حارث رؤف کو ایشیا کپ میں بھارت کے خلاف سُپر فور مرحلے کے میچ میں پسلیوں میں تکلیف ہوئی تھی

کھیلوں کی خبریں سے مزید