شام کے صدر بشار الاسد کی 20 سال بعد چین میں آمد ہوئی ہے۔ بیجنگ سے عرب میڈیا کے مطابق شامی صدر بشار الاسد خاتون اول اسما الاسد کے ہمراہ چین کے مشرقی شہر ہانگژو پہنچے۔
چین کے وزیر تجارت وانگ ونتاو نے شام کے صدر اور انکی اہلیہ کا ہوائی اڈے پر پرتپاک استقبال کیا۔
شام کے صدر اور خاتون اول ہفتے سے چین میں شروع ہونے والے 19ویں ایشین گیمز کی افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے۔
شامی صدر بشار الاسد نے 2004 میں چین کا آخری بار سرکاری دورہ کیا تھا۔
عرب میڈیا کے مطابق شامی خانہ جنگی کے دوران سفارتی سطح پر چین نے شام کا بھرپور ساتھ دیا ہے۔