• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرکٹ ورلڈ کپ 2023: جیتنے والی ٹیم کتنے ملین ڈالر ملیں گے؟ اعلان ہوگیا

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کرکٹ ورلڈ کپ 2023ء کی پرائز منی کا اعلان کردیا گیا۔

آئی سی سی اعلامیے کے مطابق ورلڈ کپ 2023ء میں مجموعی طور پر پرائز منی میں 10 ملین امریکی ڈالر رکھے گئے ہیں۔

اعلامیے کے مطابق بھارت میں کھیلے جارہے اس ایونٹ کی فاتح ٹیم کو 4 ملین جبکہ رنرز اپ ٹیم 2 ملین ڈالرز ملیں گے۔

ورلڈ کپ 2023ء کا آغاز 5 اکتوبر 2023ء کو نریندر اسٹیڈیم احمد آباد میں ہوگا اور فائنل بھی اسی میدان پر 19 نومبر کو کھیلا جائے گا۔

آئی سی سی اعلامیے کے مطابق سیمی فائنل ہارنے والی ٹیم کو 8 لاکھ ڈالر دیے جائیں گے۔

اعلامیے کے مطابق سیمی فائنل سے پہلے ہی ایونٹ سے باہر ہونے والی ٹیم کو 1 لاکھ ڈالر ملیں گے، کل 10 ٹیموں میں سے پہلے مرحلے میں 6 ٹیمیں سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہوجائیں گی۔

ایونٹ میں 45 گروپ میچ کھیلے جائیں گے، ہر گروپ میچ کی فاتح ٹیم کو 40 ہزار ڈالرز دیے جائیں گے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید