• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بجلی چوری پر دہشتگردی کا پہلا پرچہ کٹ گیا


بجلی چوری پر دہشت گردی کا پہلا پرچہ کٹ گیا، فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (فیسکو) نے تھانہ کمالیہ میں ملزم شہری کے خلاف پرچہ کٹوا دیا۔

ایف آئی آر میں سرکاری تنصیبات کو نقصان پہنچانے سنگین دھمکیاں دینے اور سرکاری کام میں مداخلت کی دفعات بھی شامل ہیں۔ فیسکو اہلکاروں نے بجلی چوری پکڑ کر میٹر اتار لیا تھا جس پر ملزمان نے ایکسین دفتر میں دھاوا بولا اور اسلحہ کے زور پر دفتر میں توڑ پھوڑ کی۔

فیسکو ریجن کے 8 اضلاع میں کارروائیوں کے دوران مزید 92 بجلی چوروں کو پکڑ کر کنکشنز منقطع کر دیے اور 92 لاکھ 61 ہزار کے جرمانے کر دیے گئے۔

ترجمان فیسکو کے مطابق ریجن کے 8 اضلاع فیصل آباد، سرگودھا، جھنگ ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، چنیوٹ ، میانوالی اور خوشاب میں بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ 

گزشتہ 17دنوں میں فیسکو ریجن سے مجموعی طور پر 1526 بجلی چوروں کو پکڑا گیا جنہیں 42 لاکھ48 ہزار سے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس پر مشتمل 18 کروڑ 88  لاکھ سے زائد کا جرمانہ عائد کیا گیا۔

 مجموعی طور پر 1402بجلی چوروں کے خلاف مقدمات کا اندراج اور 182 بجلی چوروں کو گرفتار کیا گیا۔

قومی خبریں سے مزید