• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لیاقت آباد ٹاؤن، سرکاری اراضی کے استعمال کے تمام اجازت نامے و معاہدات منسوخ

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) چیئرمین لیاقت آباد ٹاون فراز حسیب نےسرکاری اراضی کے استعمال کے تمام اجازت ناموں و معاہدات کی منسوخ کر دیا انہوں نےوائس چیئرمین اسحاق تیموری کے ہمراہ ٹاون میونسپل کارپوریشن کے کونسل اجلاس کی صدارت کی اجلاس میں ٹاؤن کمیٹیوں کا قیام اور اُن کے چیئرمینز،چیئرپرسنز کے ناموں کی منظوری دی گئی شیڈول آف اسٹبلشمنٹ کی منظوری اورنئی منتخب ہونے والی کونسل تین ماہ کے اندر اپنا جدول عملہ مرتب کرکے حکومت کو منظوری کے لئے روانہ کرے گی اراکین کونسل نے لیاقت آباد ٹاؤن کی حدود میں واقع پارکس،پلے گراؤنڈز،اسکولز،ڈسپنسری اور لائبریریز و دیگر پلوں کے نیچے یا ٹاؤن کی حدود میں سرکاری اراضی کے تمام اجازت ناموں و معاہدات کی منسوخی اور عوامی مفاد کے تحت ازسر نو این او سی و معاہدات کی منظوری دی، لیاقت آباد ٹاؤن کی حدود میں واقع تمام پارک و پلے گراؤنڈز کے ضمن میں جاری کردہ اجازت ناموں میں قواعد و ضوابط کا خیال نہیں رکھا گیا تھااجلاس میں لیاقت آباد ٹاون کونسل کے اراکین نے واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن سے مطالبہ کیا کہ لیاقت آباد کے مکینوں کو سیوریج کی پریشانی سے نجاد دلائی جائے، لیاقت آباد ٹاؤن میں نئی عمارتوں کی تعمیر کی وجہ سے پینے کے پانی کی کمی کا سامنا ہے، بوسیدہ پانی کی لائنوں کو فوری طور پر تبدیل کیا جانا ازبس ضروری ہے اجلاس میں پیش کی گئیں تمام قراردادیں اتفاقِ رائے سے منظور کی گئیں۔
اہم خبریں سے مزید