کراچی میں 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 11 کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔
ترجمان محکمہ صحت سندھ کے مطابق ضلع جنوبی میں ڈینگی کے 5، ضلع شرقی میں 3 کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ ضلع ملیر میں 2 اور ضلع وسطی میں ایک کیس رپورٹ کیا گیا۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ رواں ماہ سندھ کے دیگر اضلاع میں ڈینگی کے 308 اور کراچی میں 1029کیس رپورٹ ہوئے۔
ترجمان کے مطابق سندھ کے دیگر اضلاع میں ڈینگی کے رواں سال 1268 کیس رپورٹ ہوئے۔
ترجمان محمکہ صحت کا مزید کہنا ہے کہ رواں سال سندھ میں ڈینگی سے کسی مریض کا انتقال نہیں ہوا۔