راولپنڈی ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل سیف انور جپہ نے کہا ہے کہ راولپنڈی میں صرف 69 ہاؤسنگ سوسائٹیز قانونی ہیں۔
اس حوالے سے سیف انور جپہ نے کہا ہے کہ راولپنڈی میں 484 ہاؤسنگ سوسائٹیز آپریٹ کر رہی ہیں۔
انہوں نے کہا ہے کہ آر ڈی اے نے 336 ہاؤسنگ سوسائٹیز کو غیر قانونی قرار دیا ہے، 79 ہاؤسنگ سوسائٹیز کی رجسٹریشن کا معاملہ زیرِ غور ہے جبکہ راولپنڈی میں صرف 69 ہاؤسنگ سوسائٹیز قانونی ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کے خلاف خصوصی ٹاسک فورس قائم کی گئی ہے، 40 کےقریب غیر قانونی ہاؤسنگ اسکیموں کی تعمیرات گرا دی گئی ہیں۔
ڈی جی آر ڈی اے کے مطابق غیر قانونی ہاؤسنگ اسکیموں کے مالکان کے خلاف قانونی کارروائی کی گئی اور 8 مالکان کو گرفتار کیا گیا۔
سیف انور جپہ کے مطابق غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کی سوشل میڈیا پر تشہیر روکنے کے لیے ایف آئی اے کو خط لکھا ہے، غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کے خلاف آپریشن کے دوران 80 مقدمات درج کیے گئے۔