• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عثمان خالد بٹ، احمد علی اکبر اور عزیر جاسوال کی ڈانس ویڈیوز وائرل

ویڈیو گریب
ویڈیو گریب

پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار عثمان خالد بٹ، احمد علی اکبر اور عزیر جاسوال کی ایک شادی کی تقریب سے ڈانس ویڈیوز وائرل ہو گئی ہیں۔

شادی کی تقریب سے سوشل میڈیا کے مختلف پیجز پر وائرل ہونے والی پہلی ویڈیو میں عثمان خالد بٹ، احمد علی اکبر اور عزیر جاسوال کو مشہور پاکستانی گانے ’پسوڑی‘ پر ڈانس کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

اسی شادی کی تقریب سے وائرل دوسری ویڈیو میں عثمان خالد بٹ اور احمد علی اکبر آسکر ایوارڈ یافتہ بھارتی گانے ’ناٹو ناٹو‘پر زبردست ڈانس پرفارمنس دیتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ان ویڈیوز کو ناصرف بہت پسند کیا جا رہا ہے بلکہ پاکستانی اداکاروں کی ڈانس پرفارمنس پر دلچسپ تبصرے بھی کیے جا رہے ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید