• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ورلڈ کپ: قومی کرکٹ اسکواڈ کو آج بھارتی ویزوں کے اجراء کا قوی امکان

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ورلڈ کپ کے لیے قومی کرکٹ اسکواڈ کو آج بھارتی ویزوں کے اجراء کا قوی امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق بھارتی سفارت خانے کو اس سلسلے میں اپنی وزارتِ داخلہ سے این او سی آج مل جائے گا، این او سی ملتے ہی ویزے جاری کر دیے جائیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ویزوں کے معاملے پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے آئی سی سی سے رابطہ کیا تھا، انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے بھارتی بورڈ کو جلد این او سی جاری کرانے کی ہدایت کی تھی۔

بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے وزارتِ داخلہ سے این او سی جلد جاری کرنے کا کہا ہے۔

قومی کرکٹ اسکواڈ بدھ کی صبح براستہ دبئی حیدر آباد دکن کے لیے روانہ ہو گا۔

واضح رہے کہ ورلڈ کپ میں پاکستان کا پہلا وارم اپ میچ 29 ستمبر کو نیوزی لینڈ کے خلاف شیڈول ہے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید