مسلم لیگ (ن) کے رہنما ملک احمد خان نے کہا ہے کہ نواز شریف کی واپسی سے متعلق کورٹ آرڈر میں تمام تفصیلات طے شدہ ہیں۔
لندن میں میڈیا سے گفتگو میں ملک احمد خان نے کہا کہ نواز شریف کے بنیادی حقوق کا تحفظ فراہم کیا جائے گا، واپسی کے پروگرام کی تفصیلات شیئر کی جائیں گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ ن لیگی قائد نواز شریف کے استقبال کےلیے مینار پاکستان سب سے موزوں جگہ ہے، جس کا فیصلہ ہوچکا ہے۔
ملک احمد خان نے یہ بھی کہا کہ نواز شریف کو سزا کے خلاف اپیل کرنے کے لیے عدالت میں پیشی ضروری ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ چلتی معیشت کا بھٹہ بٹھانے اور سیاست میں نفرت کے بیج بونے پر کس بات کا این آر او چئیرمین پی ٹی آئی کو دیا جائے۔