کراچی میں حوالہ ہنڈی اور کرنسی اسمگلنگ میں ملوث منی ایکسچینج کمپنیز کے خلاف وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کی کارروائی کے معاملے میں اینٹی کرپشن سرکل نے 2 کمپنیز کے خلاف کارروائی کے لیے اسٹیٹ بینک کو مراسلہ ارسال کردیا۔
مراسلہ ڈائریکٹر ایکسچینج پالیسی ڈپارٹمنٹ اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کو لکھا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے ان کمپنیوں کے خلاف قوانین کے مطابق کارروائی کی جائے۔
مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ دونوں کمپنیز کے خلاف حوالہ ہنڈی اور کرنسی اسمگلنگ کے مقدمات درج ہیں۔
خیال رہے کہ ایف آئی اے میں حوالہ ہنڈی اور کرنسی اسمگلنگ میں ملوث 10 منی ایکسچینجز کمپنی کے خلاف مقدمات درج ہیں، مقدمات اینٹی کرپشن، کمرشل بینکس، کارپوریٹ کرائم اور اسٹیٹ بینک سرکل میں درج ہیں۔