پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کے خلاف سائفر کیس کی سماعت کل اٹک جیل میں ہوگی۔
وزارت قانون نے سائفر کیس کی اٹک جیل میں سماعت کا نو آبجیکشن سرٹیفکیٹ (این او سی) جاری کر دیا۔
سائفر کیس کی خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین سماعت کریں گے، سیکیورٹی صورتِ حال پر سائفر کیس کی سماعت اٹک جیل میں کی جائے گی۔
وزارت قانون نے این او سی سے متعلق سپرنٹنڈنٹ اٹک جیل کو آگاہ کردیا۔