• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صائم ایوب کی شاندار بیٹنگ، گیانا واریئرز کو کیریبین لیگ چیمپئن بنادیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستانی صائم ایوب نے گیانا واریئرز کو کیربیئن پریمیئر لیگ ٹائٹل جتوادیا۔ انہوں نے سیمی فائنل اور پھر فائنل میں عمدہ بیٹنگ کی۔ سی پی ایل کا فائنل پانچ بار کی رنر اپ گیانا واریئرز اور چار بار کی چیمپئن نائٹ رائیڈر کے درمیان کھیلا گیا۔ فائنل میں نائٹ رائیڈر کی ٹیم 20 اوورز بھی نہ کھیل سکی۔ 18.1 اوورز میں 94 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔گیانا واریئرز نے ہدف 14.1 اوور میں حاصل کر لیا۔ صائم ایوب بیٹر نے 41 گیندوں پر دو چوکے اور پانچ چھکے لگاکر52 رنز کی نا قابل شکست اننگز کھیلی۔ انہوں نے چھکا لگا کر ہدف کو حاصل کیا۔

اسپورٹس سے مزید