• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مختلف علاقوں میں شہری کی فائرنگ، مبینہ پولیس مقابلے میں 4 ڈاکو ہلاک اور 2 زخمی

کراچی (اسٹاف رپورٹر )مختلف علاقوں میں شہری کی فائرنگ اور مبینہ پو لیس مقابلے میں مجموعی طور پر4ڈاکو ہلاک اور 2زخمی ہو گئے ، اسلحہ ، نقدی ، موبائل فون اور موٹرسائیکل برآمد۔تفصیلات کے مطابق زمان ٹاون تھانے کی حدودکورنگی نمبرڈھائی ٹاؤن آفس کے قریب لوٹ مار کر نے والے 2ڈاکوشہری کی فائرنگ سے ہلاک ہو گئے، ڈاکوؤں کی لاشیں جناح اسپتال منتقل کی گئیں، پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے ایک ڈاکو کی شناخت30سالہ جمال ولد صدرالدین کے نام سے ہوئی ہے ، جبکہ دوسرے ڈاکوکی فوری شناخت نہیں ہوسکی ہے ،عمر25سال مزید تفتیش جاری ہے ،پولیس کے مطابق2 ڈاکووں نے میں شہری سےلوٹ مار کرکے فرار ہو رہے تھے کہ شہری نے ڈاکووں کا تعاقب کیا اور فائرنگ کرکے دونوں ڈاکووں کو ہلاک کردیا ، پولیس نے ڈاکووں کے قبضے سے اسلحہ ، نقدی ، موبائل فون اور موٹرسائیکل برآمد کر لی ۔علاوہ ازیں منگھوپیر مغل کانٹا کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک اور ایک ڈاکو شدید زخمی ہو گیا ، لاش ا ورزخمی ہونے والے ڈاکو کوعباسی اسپتال منتقل کیا ہلاک اورزخمی ہونے والے ڈاکوؤں کی شناخت نہیں ہوسکی ،عمریں 22 اور26سال کے قریب ہیں۔ ادہرپیرآباد تھانے کی حدود میانوالی کالونی میں مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ملزم ہلاک اور ایک زخمی حالت میں گرفتار، پو لیس کے مطا بقملزمان میانوالی کالونی کے قریب راہگیر شہری محمد علی ہاشمی سے لوٹ مار کر رہے تھے کہشاہین فورس کے موقع پر پہنچی تو ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کردی،پولیس نے جوابی کارروائی ایک ملزم کو ہلاک اور ایک کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا ، ہلاک ہو نے والے ملزم کی شناخت عمر جبکہ زخمی گرفتار ملزم کی عبداللّٰہ ولد شیری رحمٰن کے نام سے ہوئی ہے،ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، ایمونیشن، 2 موبائل فونز، پرس اور موٹرسائیکل برآمد کرلی،برآمد سامان میں شہری محمد علی ہاشمی سے چھینا گیا موبائل فون اور پرس بھی شامل ہے،ہلاک ہونے والےملزم کی لاش ا و رزخمی حالت میں گرفتار ملزم کو جناح اسپتال منتقل کردیا گیا، ملزمان کا سابقہ کرمنل ریکارڈ حاصل کیا جارہا ہے۔
اہم خبریں سے مزید