پشاور(جنگ نیوز) ریڈیو پاکستان سابق ڈائریکٹر ‘لوک ورثہ پاکستان کے بورڈ آف گورنرز کے ممبر اور معروف لکھاری لائق زادہ لائق کی نئ تصنیف ’’رنڑا رنژا سحر ( روشن کرنیں )‘‘ کو امسال قومی سیرت ایوارڈ کیلئے منتخب کیاگیا جو وہ سیرت کانفرنس میں وصول کریں گےوہ اس سے قبل تین نعتیہ مجموعوں صلو علیہ والہ ‘جلوہ ا وراے گنبد حضریٰ پر بھی قومی سیرت کے علاوہ درجنوں قومی وبین الاقوامی ایوارڈز اور صدارتي اعزاز حاصل کرچکے ہیں۔1983ءمیں پروڈیوسر کی حیثیت سے کیرئیر کا آغاز کرنے والے والے لائق زادہ لائق کئی اہم عہدوں پر کام کرچکے ہیں انہیں خیبر سے تعلق رکھنے والے پہلے پختون ڈائریکٹر پروگرمز کا اعزاز بھی حاصل ہے۔