• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طیاروں کا روانگی سے قبل ڈس انفیکشن سرٹیفکیٹ جمع کروانے کا فیصلہ

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

بارڈر ہیلتھ سروسز کا انٹرنیشنل ہیلتھ ریگولیشن 2015ء کے نکات پر عمل درآمد کے لیے ایئر پورٹس انتظامیہ کے ساتھ اجلاس ہوا ہے۔

اجلاس میں طیارے کا دستخط شدہ ڈس انفیکشن سرٹیفکیٹ روانگی سے قبل ایئر پورٹ آفس میں جمع کرائے جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ بیمار مسافر کا پرسنل ہیلتھ ڈیکلریشن فارم جمع کرانا لازمی ہو گا، ایئر لائن مجوزہ طریقہ کار کے مطابق طیارے کے فضلے کو مناسب طریقے سے ٹھکانے لگائے۔

اجلاس میں فیصلہ ہوا ہے کہ ایئر لائن حکام ایئر پورٹ ہیلتھ آفیسر کو طیارے کے اچانک دورے کی سہولت فراہم کریں، ہیلتھ آفیسر پروازوں کی روانگی کے وقت خوراک اور سینیٹری کی صورتِ حال کا معائنہ کرنے کا مجاز ہو گا۔

اس حوالے سے یہ بھی فیصلہ کیا گیا ہے کہ ایئر لائنز میڈیکل سرٹیفکیشن کے لیے محکمۂ صحت کو براہِ راست درخواست بھیجنا ہو گی، ایئر لائنز ڈی پورٹ ہوئے مسافروں کا ڈیٹا بارڈر ہیلتھ کے ساتھ شیئر کرے گا۔

قومی خبریں سے مزید