• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیض آباد دھرنا نظرِ ثانی کیس: انٹیلیجنس بیورو کا درخواست واپس لینے کا فیصلہ

سپریم کورٹ—فائل فوٹو
سپریم کورٹ—فائل فوٹو

انٹیلی جنس بیورو نے فیض آباد دھرنا کیس میں نظرِ ثانی کی درخواست واپس لینے کا فیصلہ کر لیا۔

انٹیلی جنس بیورو کے ڈپٹی ڈائریکٹر نے متفرق درخواست سپریم کورٹ میں دائر کر دی۔

متفرق درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ انٹیلی جنس بیورو فیصلے کے خلاف نظرِ ثانی کی درخواست واپس لینا چاہتا ہے۔ 

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ متفرق درخواست منظور کر کے نظرِ ثانی کی درخواست واپس لینے کی اجازت دی جائے۔

کیس کے التواء کی درخواست دائر

دوسری جانب شیخ رشید کے وکیل نے فیض آباد دھرنا نظرِ ثانی کیس کے التواء کی درخواست دائر کر دی۔

درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ شیخ رشید زیرِ حراست ہیں اور ان سے رابطہ نہیں ہو پا رہا، شیخ رشید کے وکیل امان اللّٰہ کنرانی اب صوبائی وزیر قانون بن چکے ہیں، بطور صوبائی وزیر قانون امان اللّٰہ کنرانی فیض آباد دھرنا نظرِ ثانی کیس میں پیش نہیں ہو سکتے، عدالت سے استدعا ہے کہ فیض آباد دھرنا نظرِ ثانی کیس کی سماعت ملتوی کی جائے۔

سپریم کورٹ میں فیض آباد دھرنا نظرِ ثانی کیس کی سماعت 28 ستمبر کو ہو گی۔

واضح رہے کہ شیخ رشید نے اپنے خلاف عدالتی آبزرویشنز پر فیض آباد دھرنا کیس کے فیصلے کے خلاف درخواست دائر کر رکھی ہے۔

قومی خبریں سے مزید