لاہور(خصوصی رپورٹر) ڈائریکٹر جنرل جنگلی حیات و پارکس پنجاب مبین الٰہی کی فعال قیادت اور موثر نگرانی میں صوبہ بھر میں معصوم پرندوں کے غیر قانونی شکار اورکاروبار کیخلاف کریک ڈاؤن شروع کردیاگیا۔ پنجاب کے درجنوں اضلاع سے جنگلی بٹیر، فالکن اور طوطوں کے 41غیر قانونی شکاری و تاجر گرفتار، بٹیر کے 25نیٹنگ گیئرز برآمد، متعدد کو5لاکھ روپے جرمانہ کیا۔