• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آتش بازی ،گیس ری فلنگ، بجلی چوری ،بوگس چیک الزامات پر مقدمات درج

ملتان(سٹاف رپورٹر)ملتان پولیس نے مختلف مقامات پر چھاپے مار کر اتش بازی کا سامان فروخت کرنے ایل پی کی گیس ری فیلنگ بجلی چوری کرنے موٹر سائیکل پر بوگس پلیٹ لگانے گاڑیوں میں ایل پی جی گیس لگانے اور تیز رفتار گاڑیاں اونچی اواز میں ڈیک ساونڈ چلانے اور میرج فنکشن کی خلاف ورزی کرنے کےالزام میں 30افراد کے خلاف متعلقہ تھانوں کی پولیس نے مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔ پولیس تھانہ حرم گیٹ نے اقدام قتل کے مقدمہ میں نامزد ملزم یعقوب کو گرفتار کر لیا ۔ ملزم سے پسٹل 30 بور برآمد کر لیا گیا۔پولیس تھانہ صدر شجا ع آباد نے حسن آباد سے لاپتہ ہونے والے 04 بچوں کو تلاش کر والدین کے حوالے کر دیا،ایک خاتون کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے 1740 گرام چرس برآمد کر لی گئی۔ پولیس نے شہریوں کو تشدد کا نشانہ بنانے کے الزام میں ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لئے۔
ملتان سے مزید