ملتان(سٹاف رپورٹر) پولیس نے اغوا کے مختلف واقعات کے الزام میں 10افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ۔بستی ملوک پولیس کو عبدالرحمن نے بتایا کہ ملزمان رابعہ بی بی ،شوکت ، عدنان اور فراز شوکت نے میری بیٹی شمائلہ کو اغوا کرکے کیری ڈبہ میں بٹھاکر فرار ہوگئے دریں اثنا مخدوم رشید پولیس کو عمر حیات نے بتایا کہ نامعلوم ملزمان نے میرے بیٹے8سالہ شہباز کو اغوا کرلیا بی زیڈ پولیس کو مجاہد نے بتایا کہ نیند سے بیدار ہوا تو بیوی شازیہ موجود نہ تھی جسے ملزم شہباز اغوا کرکے لے گیا قطب پور پولیس کو آصف نے بتایا کہ ملزمان راشد ، اسد اور ساجد نے میری ہمشیرہ کنول کو اغوا کرکے لے گئے جبکہ ممتاز آباد پولیس کو محمد ندیم نے بتایا کہ ملزمان سعید اور ارسلان نے بیٹی طاہرہ کو اغوا کرلیا پولیس نے ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی ۔