• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کمشنر ملتان ڈویژن کا ہیڈ محمد والا روڈ پر جاری شجرکاری اور بیوٹیفکیشن منصوبے کا دورہ

ملتان(سٹاف رپورٹر)کمشنر ملتان ڈویژن عامر کریم خاں کا ہیڈ محمد والا روڈ پر جاری شجرکاری اور بیوٹیفکیشن منصوبے کا دورہ کیا،انہوں نےتجاوزات کے خاتمے کے بعد گرین بیلٹس پر جاری شجرکاری کام کا جائزہ لیا اور ہدایت کی کہ پودوں کی تعداد میں اضافہ کیا جائے اور ان کی مؤثر حفاظت ہر صورت یقینی بنائی جائے۔کمشنر نے کہا کہ ہیڈ محمد والا روڈ کی گرین بیلٹس پر شجرکاری کا عمل تیزی سے جاری ہے جس سے علاقے کی خوبصورتی اور ماحولیاتی معیار میں بہتری آئے گی۔ انہوں نے فیضِ عام نرسری چوک کی گرین بیلٹ پر آم، شہتوت، کچنار سمیت مختلف پھل دار درخت لگانے کے عمل کو سراہتے ہوئے پھل دار درختوں کی حفاظت کے لیے باڑ لگانے کا حکم بھی دیا۔دورے کے دوران کمشنر عامر کریم خاں نے نانڈلہ چوک کا بھی معائنہ کیا اور نانڈلہ چوک سے اعوان چوک تک شجرکاری اور بیوٹیفکیشن کے لیے پارکس اینڈ ہارٹیکلچر ایجنسی کو واضح ہدایات جاری کیں۔ اس موقع پر کنال روڈ پر نئی گرین بیلٹ قائم کرنے کی تجویز بھی زیر غور آئی،اس موقع پر ایم ڈی پارکس اینڈ ہارٹیکلچر ایجنسی کریم بخش اور متعلقہ افسران بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔
ملتان سے مزید