• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انسداد دہشت گردی عدالت میں46 کیسز دائر ، 44 کے فیصلے سنائے گئے،سالانہ رپورٹ

ملتان(سٹاف رپورٹر) انسداد دہشت گردی عدالت کی سالانہ رپورٹ مرتب کرلی گئی ہے ،جس کے مطابق ایک سال میں انسداد دہشتگردی عدالت میں 46 کیسز دائر ہوئے ، انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ذوالفقار علی نے 44 کیسز کے فیصلے سنا دیئے ، انسداد دہشت گردی عدالت میں اس وقت 2 کیسز زیر سماعت ہیں ،رواں سال تیزاب گردی کے سب سے زیادہ 14 کیسز دائر ہوئے ، اغوا برائے تاوان کے 5 کیسز انسداد دہشت گردی عدالت میں دائر ہوئے ، پولیس پر فائرنگ اور سرکاری دفاتر پر حملوں کے 3 کیسز دائر ہوئے ، کالعدم تنظیموں اور فورتھ شیڈول کے بھی کیسز شامل ہیں ، گزشتہ سال کے مقابلے میں رواں سال کیسز کی تعداد میں نمایاں کمی رہی ۔
ملتان سے مزید