• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انجمن تجارت، ملازمت و زراعت پیشہ خواتین کے تحت یوم قائداعظم تقریب

ملتان(سٹاف رپورٹر ) انجمن تجارت، ملازمت و زراعت پیشہ خواتین ملتان کے زیر اہتمام قاسم بیلہ میں قائم اجالا فری پبلک سکول میں بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناحؒ کے یومِ پیدائش کی مناسبت سے تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں طلبہ و طالبات نے ملی نغمے، ٹیبلوز اور تقاریر پیش کر کے قائداعظمؒ کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ اس موقع پر یومِ پیدائش کا کیک بھی کاٹا گیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انجمن کی صدر طاہرہ نجم نے کہا کہ قائداعظم محمد علی جناحؒ نے ہمیں ایک ایسا پاکستان دیا جہاں تعلیم، نظم و ضبط اور قانون کی بالادستی کو بنیادی حیثیت حاصل ہے۔ تقریب میں انجمن کی ایگزیکٹو ممبران پروین نیاز، بلقیس زاہد، شبانہ حمید قریشی کے علاوہ اساتذہ، طلبہ و طالبات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ آخر میں ملکی ترقی، امن اور خوشحالی کے لیے دعا کی گئی۔
ملتان سے مزید