• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سمیجہ آباد میں جمعیت علماءاسلام کے یونٹ اسامہ بن زید کا افتتاح

ملتان(سٹاف رپورٹر ) جمعیت علماءاسلام (ف) ملتان کے ضلعی امیر مفتی عامر محمود نے کہا ہے کہ وہ دن دور نہیں جب جمعیت علماءاسلام کا پرچم ہر گھر میں لہراتا ہوا نظر آئے گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے سمیجہ آباد میں یونین کونسل نمبر 164 کے یونٹ سیدنا اسامہ بن زید کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر تقریب کے مہمان خصوصی مولانا کلیم احمد لدھیانوی تھے تقریب کے دوران یونٹ کے عہدیداران کا باضابطہ اعلان کیا گیا اور پرچم کشائی بھی کی گئی ۔
ملتان سے مزید