ملتان(سٹاف رپورٹر)میپکو کا جنوبی پنجاب کے مختلف شہری و دیہی علاقوں میں بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف ڈسکو سپورٹ یونٹ میں شامل فورسز کے ہمراہ آپریشن ، نواں شہر ملتان /میلسی/ میکلوڈگنج بہاولنگر میں ایک کروڑ20لاکھ روپے واجبات کی ادائیگی نہ کرنے پر ٹرانسفارمرز، میٹرز اُتارلئے۔ متعدد بجلی چور بھی پکڑے گئے۔ مقدمات درج کروادئیے گئے۔رینجرز اور پولیس فورسز نے بستی اوڈھ کلمہ چوک، بستی رسول پور، سورج میانی اور آرے والی گلی میں 7افراد کو مختلف طریقوں سے بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑ لیا جنہیں مجموعی طور پر 5 لاکھ 15ہزارروپے جرمانہ عائد کیاگیا اور چوری میں استعمال ہونے والے 7میٹرز اور تاریں اُتارکر قبضہ میں لے لیں۔بجلی چوروں کے خلاف مقدمات درج کروانے کیلئے درخواستیں بھیج دیں۔ آپریشن کے دوران 2لاکھ 25 ہزارروپے واجبات کے4 مستقل نادہندگان کی بجلی منقطع کرکے میٹرز اُتارلئے جبکہ 2رننگ ڈیفالٹرز سے ایک لاکھ18 ہزارروپے واجبات وصول کئے گئے۔بہرام پور، مراد واہ، جمو رحمونکا، باکا رحمونکا، پیر خالص اور چک احمد یار میں 6لاکھ30ہزارروپے واجبات کی ادائیگی نہ کرنے پر 4کنکشنز منقطع کرکے تھری فیز اور سنگل فیز میٹرز اتارلئے جبکہ رننگ و ڈیڈ ڈیفالٹرز سے5 لاکھ 75 ہزارروپے واجبات وصول کئے گئےمیپکو فرسٹ سب ڈویژن میلسی کے شہری و دیہی علاقوں کالیہ شاہ، حسن شاہ، ڈھلو، بھٹہ عمر دین، ہری چند اور کرمپور میں ایک کروڑ11لاکھ روپے واجبات کی عدم ادائیگی پر 16مستقل نادہندگان کے کنکشنز منقطع کرکے میٹرز، ٹرانسفارمرز، انورٹرز اور پی وی سی کنڈکٹر اُتار لیا گیا، میپکو میکلوڈگنج سب ڈویژن عظیم شفیع کی سربراہی میں رینجرز اور پولیس فورسز نے بہرام پور، مراد واہ، جمو رحمونکا، باکا رحمونکا، پیر خالص اور چک احمد یار میں 6لاکھ30ہزارروپے واجبات کی ادائیگی نہ کرنے پر 4کنکشنز منقطع کرکے تھری فیز اور سنگل فیز میٹرز ا‘تارلئے جبکہ رننگ و ڈیڈ ڈیفالٹرز سے 5لاکھ 75 ہزار روپے واجبات وصول کئے گئے۔