ملتان(سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر محمد نعمان صدیق نے سپیشل ایجوکیشن سنٹر نیو ملتان کا دورہ کیا اور ادارے کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا۔ انہوں نے خصوصی بچوں کے لیے فراہم کی جانے والی تعلیمی، تربیتی اور بحالی سہولیات کا جائزہ لیا اور کلاس رومز، ورکشاپس، تھراپی رومز اور دیگر انتظامی امور کا مشاہدہ کیا۔ڈپٹی کمشنر کو ادارے کی کارکردگی، طلبہ کی تعداد، اساتذہ کی دستیابی اور جاری سرگرمیوں سے متعلق بریفنگ دی گئی۔ انہوں نے ہدایت کی کہ تعلیمی معیار کو مزید بہتر بنانے کیساتھ ساتھ سہولیات کی فراہمی میں کسی قسم کی کوتاہی نہ برتی جائے۔