کوئٹہ(خ ن)کمشنر کوئٹہ ڈویژن حمزہ شفقات کی زیر صدارت کوئٹہ روڈ پراجیکٹ میں آنے والی مساجد کے مسائل کے حل کے لئے علماءکمیٹی کا اجلاس ہوا۔اجلاس میں مختلف تجاویز اور رائے پر غور و خوض کیاگیا اس موقع پر فیصلہ کیا گیا کہ کوئٹہ روڈ پراجیکٹ میں آنے والی مساجد کے منبر و محراب اور صفوں کے علاوہ واش رومز ، پارکنگ،دکانیں ودیگر غیر ضروری تعمیرات کو مسمار کیا جائے گا۔جس پر تمام علماءنے اتفاق کیاجبکہ جو مساجد روڈ میں آرہی ہیں اس حوالے سے شریعت کے مطابق فیصلہ کیا جائے گاجبکہ پراجیکٹ میں ڈیزائننگ کے حوالے سے اقدامات کئے جائیں گے۔گزشتہ اجلاس کی روشنی میں علماءکمیٹی اور انتظامیہ کی نشاندہی کردہ جگہوں کو مسمار کیا جائے گا۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر کوئٹہ ڈویژن نے کہاکہ عوام کی سہولت کے لئے سڑکوں کی تعمیر و توسیع کا منصوبہ انتہائی اہم ہے۔مساجد کے مسائل پر تمام اسٹک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے اور معمولات افہام وتفہیم سے حل کئے جائیں۔نئے روڑز کی تعمیر کے پلان میں مسجد ،قبرستان اور رہائشی علاقوں کو محفوظ بنانے کے لئے ہرممکن اقدامات کئے جائیں گے۔