ایران کے پاسداران انقلاب گارڈز نے تیسرا فوجی سیٹلائٹ مدار میں چھوڑ دیا، نور 3 امیجنگ سیٹلائٹ زمین کی سطح سے 450 کلومیٹر کی بلندی پر مدار میں گردش کر رہا ہے۔
ایران کے سیٹلائٹ لانچ پر امریکی فوج کا کہنا ہے کہ سیٹلائٹس کو مدار میں چھوڑنے کیلئے استعمال ہونے والی ٹیکنالوجی تہران کو طویل فاصلے تک مار کرنے والے ہتھیاروں کو لانچ کرنے کے قابل بنا سکتی ہے۔
ان طویل فاصلے تک مار کرنے والے ہتھیاروں میں ممکنہ طور پر جوہری وار ہیڈز بھی شامل ہیں۔
تہران بارہا امریکی دعوؤں کی تردید کرتا رہا ہے کہ اس طرح کی سرگرمیاں بلیسٹک میزائلوں کو جددید بنانے کی کوشش ہیں۔