ملتان(سٹاف رپورٹر) محکمہ ہائر ایجوکیشن جنوبی پنجاب نے گورنمنٹ گریجوایٹ کالج جلالپور پیروالا گریڈ18کے اسسٹنٹ پروفیسر عدنان احمد کو ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز مظفرگڑھ کا اضافی چارج سونپ دیا ہے،اس ضمن میں سیکرٹری ہائر ایجوکیشن جنوبی پنجاب الطاف بلوچ نے گزشتہ روز مذکورہ تقرری کا باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری کردیا ہے۔