• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین سعودیہ مشترکہ بحری مشقیں اکتوبر میں ہونگی

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو 

چین اور سعودی عرب کی مشترکہ بحری مشقیں اکتوبر میں ہوں گی۔

چینی وزارت دفاع کے مطابق چین اور سعودی عرب اگلے ماہ اپنی دوسری مشترکہ بحری مشقیں کریں گے، ان بحری مشقوں کو’بلیو سورڈ 2023ء‘ کا نام دیا گیا ہے۔

چینی وزارتِ دفاع نے اس ضمن میں بتایا ہے کہ چین سعودی عرب کے ساتھ گہرے تعلقات استوار کر رہا ہے۔

چینی وزارتِ دفاع نے بتایا ہے کہ دونوں ممالی کی مشترکہ بحری مشقیں چین کے صوبے گوانگ ڈونگ کے شہر زینگ جیانگ میں ہوں گی۔

دونوں ممالک کی مشترکہ بحری مشقیں ایسے وقت میں ہونے جا رہی ہیں جب چین مشرقِ وسطیٰ میں امن قائم کرنے کی کوشش کے لیے اہم کردار ادا کر رہا ہے۔

یاد رہے کہ دونوں ممالک نے اس سے قبل 2019ء میں مشترکہ بحری مشقیں کی تھیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید