وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے کمرشل بینکس سرکل کے عملے نے ڈیفنس کراچی میں دو قیمتی گاڑیاں سیز کر دیں۔
ایف آئی اے نے گاڑیوں کی امپورٹ کی آڑ میں حوالہ ہنڈی کرنے پر کلفٹن میں کارروائی کی۔
حکام کے مطابق کلفٹن میں قیمتی امپورٹڈ گاڑیوں کا کاروبار کرنے والے 4 شو رومز کو نوٹس جاری کردیا گیا ہے۔
کلفٹن کے شوروم مالکان کو 3 اکتوبر کو ایف آئی اے کمرشل بینکس سرکل نے طلب کیا ہے۔
نوٹسز میں شوروم مالکان کو گاڑیوں کی درآمد اور فروخت کے حوالے سے تمام ریکارڈ پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
شوروم مالکان کو سال 2021 سے اب تک کا تمام ریکارڈ پیش کرنے کی بھی ہدایت دی گئی ہے۔
شوروم مالکان کو نوٹس کے ساتھ پرفارما بھی فراہم کیا گیا، مختلف تفصیلات طلب کی گئی ہیں۔
شوروم مالکان کو گاڑی کا ماڈل، رجسٹریشن، رنگ، میکر اور چیسز فراہم کرنے کی ہدایت دی گئی۔
ایف آئی اے کا کمرشل بینکس سرکل خالد بن ولید روڈ پر بھی متعدد کاروائیاں کرچکا ہے۔