• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ورلڈ کپ: آسٹریلین اسکواڈ کا اعلان، پیٹ کمنز کپتان ہوں گے

فوٹو: سوشل میڈیا
فوٹو: سوشل میڈیا

آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ 2023 کےلیے آسٹریلیا نے اپنے اسکواڈ کا اعلان کردیا۔ کینگروز کی قیادت پیٹ کمنز کریں گے۔

دیگر کھلاڑیوں میں شان ایبٹ، ایلکس کیری، کیمرون گرین، جوش ہیزل ووڈ، ٹریوس ہیڈ، جوش انگلس، مارنس لبوشین، مچل مارش اور گلین میکس ویل شامل ہیں۔ 

اسٹیو اسمتھ، مچل اسٹارک، مارکس اسٹوئنس، ڈیوڈ وارنر اور ایڈم زیمپا بھی آسٹریلیا اسکواڈ کا حصہ ہیں۔ 

انجری کا شکار ہونے کے بعد ایونٹ سے باہر ہونے والے اشٹن ایگر کی جگہ پر مارنس لبوشین کو اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔ 

آسٹریلوی ٹیم نیدرلینڈز کےخلاف پہلا وارم اپ میچ 30 ستمبر کو کھیلے گی۔

ورلڈکپ میں آسٹریلیا کا پہلا میچ میزبان بھارت کے خلاف 8 اکتوبر کو شیڈول ہے۔

خیال رہے کہ ایونٹ میں پاکستان کے خلاف آسٹریلین ٹیم 20 اکتوبر کو بنگلور میں  میدان میں اترے گی۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید