نگراں وزیراعلیٰ سندھ مقبول باقر نے لازمی و مفت تعلیم کے بل کی خلاف ورزی پر سیکریٹری تعلیم سندھ کو خط تحریر کر کے رپورٹ طلب کرلی۔
ترجمان کے مطابق مقبول باقر کا کہنا ہے کہ قانون کے تحت نجی تعلیمی اداروں کو 10 فیصد بچوں کو مفت تعلیم دینی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسکول ایجوکیشن اس پر عمل کرانے میں ناکام رہا، نجی اسکول 2013 سے قانون کی خلاف ورزی کر رہے ہیں۔
صوبائی نگراں وزیراعلیٰ نے رپورٹ طلب کرتے ہوئے کہا کہ قانون پر ایک ہفتے میں عمل کروا کر رپورٹ پیش کریں، جو تعلیمی ادارے عمل نہ کریں ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔