سال 2023ء بالی ووڈ میں شاہ رخ خان کے نام رہا، اُن کی دو فلموں جوان اور پٹھان نےایک برس میں کمائی کے ریکارڈ بنادیے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق جوان نے آخر کار دنیا بھر میں 1 ہزار 55 کروڑ کا بزنس کرکے پٹھان کو پیچھے چھوڑ دیا۔
شاہ رخ کی ’جوان‘ نے رواں برس کے آغاز میں ریلیز ہونے والی اُن ہی کی فلم ’پٹھان‘ کو پہلے بھارتی باکس آفس پر پیچھے چھوڑا اور پھر مجموعی عالمی آمدنی میں مات دے دی۔
ایٹلی کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم جوان تاحال باکس آفس پر مسلسل ریکارڈ توڑ رہی ہے، اب فلم کی آمدنی دنیا بھر میں 1 ہزار 55 کروڑ سے پار کر گئی ہے۔
شاہ رخ خان کی فلم پٹھان نے دنیا بھر میں 1 ہزار 55 کروڑ کا بزنس کیا تھا لیکن جوان نے یہ سنگ میل صرف 23ویں دن ہی عبور کرلیا، یوں وہ سال میں سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم بن گئی۔
جوان کی باکس آفس کلیکشن تاحال جاری ہے، فلم نے بھارت میں 705 کروڑ جبکہ دنیا بھر 350 کروڑ کا بزنس کرلیا ہے اور کمائی کے لحاظ سے پانچویں بھارتی فلم بن گئی ہے۔
اس فہرست میں عامر خان کی فلم دنگل سرفہرست ہے، جس نے 1 ہزار 968 کروڑ کا بزنس کر رکھا ہے۔
جوان نے بھارت میں پہلے غدر 2 اور پھر پٹھان کو کمائی کے لحاظ سے پیچھے چھوڑا اور اب وہ تیزی سے صرف ہندی زبان میں آمدنی کے 600 کروڑ کلب کی طرف بڑھ رہی ہے۔
شاہ رخ خان بالی ووڈ کے واحد اداکار ہیں، جن کی لگاتار 2 فلموں نے 1 ہزار کروڑ سے زائد کا بزنس کیا ہے جبکہ رواں برس اُن کی تیسری فلم ڈنکی بھی ریلیز کےلیے تیار ہے۔
ہدایت کار راج کمار ہیرانی کی فلم ڈنکی میں شاہ رخ خان، تاپسی پنوں مرکزی کردار نبھا رہے ہیں،جو رواں برس کرسمس کے موقع پر ریلیز کی جائے گی۔