• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نمرہ شاہد کے شوہر کون ہیں اور انکی پہلی ملاقات کہاں ہوئی؟

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

پاکستانی معروف اداکارہ نمرہ شاہد نے اپنے شوہر ذکریا خان سے ہونے والی پہلی ملاقات کا احوال بتا دیا۔

2016 میں اپنے فنی کیریئر کا آغاز کرنے والی اداکارہ نمرہ شاہد نے حال ہی میں نجی میگزین کے یوٹیوب شو میں بطور مہمان شرکت کی، جہاں انہوں نے اپنی شادی سے متعلق دلچسپ تفصیلات بیان کیں۔

اس حوالے سے بات کرتے ہوئے اداکارہ نے کہا کہ ذکریا خان ایک فلم پروڈیوس کر رہے تھے جس میں ہم دونوں نے ساتھ کام کیا۔ میری ان سے ملاقات وہیں ہوئی، تاہم اس وقت مجھے معلوم نہیں تھا کہ وہ اس فلم کے پروڈیوسر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا زیادہ تر تعلق کام کی حد تک ہی تھا اور ہم اپنے سینز کی ریہرسل کے دوران ملا کرتے تھے۔ سیٹ پر ہماری اچھی انڈراسٹینڈنگ ہوگئی تھی، ہم نے ایک دوسرے سے اپنے خاندانوں کے بارے میں بھی باتیں شیئر کیں۔ صرف تین ماہ کے اندر انہوں نے مجھے شادی کی پیشکش کردی، جو مردوں میں بہت کم دیکھنے کو ملتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ میں نے شادی اس لیے کی کیونکہ میں زندگی میں سیٹل ہونا چاہتی تھی اور ذکریا ایک اچھے شوہر کے طور پر موزوں لگے۔ اس کے علاوہ ہمارے معاشرے میں بھی ایک خاص عمر تک شادی کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے۔

اپنی پُراثر آنکھوں، نفیس خدوخال اور قدرتی خوبصورتی کے باعث شہرت رکھنے والی اداکارہ نے مزید کہا کہ اب میری ایک پیاری سی 3 سال کی بیٹی ہے۔ ماں بننے کے بعد میں اس کے ساتھ مصروف ہوگئی تھی، تاہم جب میں نے کام سے وقفہ لیا تو ڈپریشن اور اینزائٹی کا سامنا کرنا پڑا۔

نمرہ شاہد نے یہ بھی کہا کہ جب میں نے اپنا کیریئر دوبارہ شروع کرنے کا سوچا تو میں نے اپنے شوہر اور والدہ سے بات کی۔ میری والدہ نے مجھے مشورہ دیا کہ میں اپنے شوہر سے بات کر کے دوبارہ کام شروع کروں۔ خیر اب میں دوبارہ میڈیا میں واپس آ گئی ہوں اور جب میں کام پر ہوتی ہوں تو میری بیٹی کی دیکھ بھال میری والدہ کرتی ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید