• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودیہ و اسرائیل تاریخی معاہدے کی جانب بڑھ رہے ہیں: امریکا

امریکی قومی سلامتی کونسل کے ترجمان جان کربی—فائل فوٹو
امریکی قومی سلامتی کونسل کے ترجمان جان کربی—فائل فوٹو

امریکی قومی سلامتی کونسل کے ترجمان جان کربی کا کہنا ہے کہ سعودی عرب اور اسرائیل تاریخی معاہدے کی جانب بڑھ رہے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے جان کربی نے کہا کہ میرے خیال میں فریقین نے بنیادی فریم ورک بنا لیا ہے، جس پر ہم سب آگے بڑھ سکیں۔

انہوں نے کہا کہ  تمام پیچیدہ نوعیت کے معاملات کی طرح ہر فریق کو کچھ نہ کچھ کرنا پڑے گا۔

جان کربی کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہر ایک کو کچھ چیزوں پر سمجھوتہ کرنا پڑے گا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید