بہاول پور (ڈسٹرکٹ رپورٹر)کمشنر بہاولپور ڈویژن ثاقب ظفر نے بہاول وکٹوریہ ہسپتال کی انتظامیہ کو سختی سے ہدایت کی کہ شعبہ ایمر جنسی اور ہسپتال کے تمام وارڈز میں ڈاکٹر ز اور نرسوں کی 100فیصد حاضری کو یقینی بنایا جائے انہوں نے ہسپتال میں صفائی ستھرائی کی صورتحال پر عدم اطمینان کا اظہار کیا اور صفائی ستھرائی کو بہتر بنانے کی ہدایت کی۔یہ ہدایات انہوں نے بہاول وکٹوریہ ہسپتال کے شعبہ ایمر جنسی و دیگر وارڈز کے اچانک معائنہ کے موقع پر دیں۔ انہوں نے کہا کہ وارڈز میں روشنی کے انتظام کو بہتر بنایا جا ئے۔ انہوں نے مختلف وارڈز میں زیر علاج مریضو ں اور ان لواحقین سے فراہم کر دہ سہولیات با رے استفسار کیا۔ انہوں نے ایک مریض کو با ہر سے ادویات خریدنے پر ہسپتال انتظامیہ کو مریض کو خریدی گئی ادویہ کی رقم واپس کر نے کا حکم دیا۔کمشنر بہاولپور نے ایمر جنسی کے مختلف شعبہ جات، شعبہ سرجیکل، آپریشن تھیٹر، شعبہ بچگا ن، انتہا ئی نگہداشت وارڈ، میڈیکل وارڈ، ڈیپارٹمنٹ آف ریڈیالوجی ایکسیڈنٹ اینڈ ایمر جنسی، کارڈیک کئیر یونٹ، نفر الوجی ڈائیلسز وارڈ کا معائنہ کیا ،اس موقع پر ایڈیشنل کمشنر ثاقب علی عتیل، ڈائریکٹر ایمر جنسی ڈاکٹر عامر اور ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر نعمان مسعود خان ان کے ہمراہ تھے۔