ورلڈ بینک نے پاکستان کو معاشی اصلاحات سے متعلق نئی ہدایات جاری کردیں۔
ورلڈ بینک نے کہا ہے کہ پاکستان سگریٹس پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی بڑھائے اور زراعت پر ٹیکس لگائے۔
ہدایات میں کہا گیا کہ پاکستان پراپرٹی سیکٹر اور انکم ٹیکس وصولی میں اصلاحات کرے۔
ورلڈبینک کی ہدایات میں کہا گیا کہ مختلف اشیا پر درآمدی ڈیوٹی پر دیا گیا استثنیٰ کم کیا جائے جبکہ توانائی کے شعبے میں دی جانے والی سبسڈیز کم کی جائیں۔
ورلڈ بینک اعلامیے کے مطابق پاکستان کے سرکاری اداروں میں بہتری لانے کےلیے نجی شعبے کی شمولیت اہم ہے، پاکستان میں ترقیاتی اخراجات کم اور غیر ترقیاتی اخراجات زیادہ ہیں۔
رپورٹ کے مطابق ایک سال میں پاکستان میں مزید ایک کروڑ 25 لاکھ افراد غربت کا شکار ہوگئے۔