• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اے آر رحمان کا ڈاکٹرز کی تنظیم کو قانونی نوٹس، 10 کروڑ ہرجانے کا مطالبہ

تصویر بشکریہ: سوشل میڈیا۔
تصویر بشکریہ: سوشل میڈیا۔

عالمی شہرت یافتہ بھارتی گلوکار، میوزک کمپوزر، ریکارڈ پروڈیوسر، گیت نگار و موسیقار اے آر رحمان نے ایسوسی ایشن آف سرجنز انڈیا کو قانونی نوٹس بھجوادیا ہے۔

اے آر رحمان نے نوٹس میں ایسوسی ایشن آف سرجنز انڈیا کی جانب سے ان کی شہرت کو نقصان پہنچانے پر 10 کروڑ روپے بطور ہرجانہ دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

یاد رہے کہ اے آر رحمان کو  2018 میں ایسوسی ایشن آف سرجنز انڈیا کے ایک ایونٹ میں پرفارم کرنا تھا لیکن یہ ایونٹ آخری لمحات میں منسوخ ہوگیا تھا اور اے آر رحمان نے ایڈوانس رقم واپس نہیں کی تھی۔ 

بتایا جاتا ہے کہ ایسوسی ایشن آف سرجنز انڈیا نے 27 ستمبر کو چنئی (مدراس) پولیس کمشنر آفس میں اس حوالے سے ان کے خلاف شکایت جمع کرائی تھی۔

شکایت میں کہا تھا کہ انہوں نے پانچ برس قبل سوسائٹی آف سرجنز کے تحت ایک سالانہ پروگرام کا انعقاد کیا، جہاں اے آر رحمان نے میوزیکل پروگرام کا انتظام کیا، انہیں اس مقصد کے لیے ساڑھے 29 لاکھ روپے ادا کیے گئے تھے، لیکن تامل ناڈو حکومت نے کنسرٹ منعقد کرنے کی اجازت نہیں دی تھی۔

بعدازاں جب سرجنز ایسوسی ایشن نے ایڈوانس رقم واپس کرنے کے لیے کہا تو اے آر رحمان کی ٹیم نے ایسوسی ایش کو ایک چیک دیا جو بعدازاں باؤنس ہوگیا جس پر ان کے خلاف شکایت درج کرائی گئی۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید