• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فضل الرحمان کا انتخابات کے مطالبے پر تلملانا سوالیہ نشان ہے، فیصل کریم کنڈی

پیپلز پارٹی کے سیکریٹری اطلاعات فیصل کریم کنڈی نے جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو نشانے پر لے لیا۔

اسلام آباد سے جاری بیان میں فیصل کریم کنڈی نے جے یو آئی سربراہ کے بیان پر ردعمل میں کہا کہ مولانا فضل الرحمان کا انتخابات کے مطالبے پر تلملانا سوالیہ نشان ہے۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اپنی سیاست کا فیصلہ خود کرتی ہے، ہم کسی کے کہنے پر دھرنا شروع کرتے ہیں اور نہ ہی ختم کرتے ہیں۔

پی پی ترجمان نے مزید کہا کہ بلاول بھٹو زرداری عوام کی طاقت سے وزیر اعظم منتخب ہوں گے، پی پی کے شریک چیئرمین لیول پلیئنگ فیلڈ کی بات کرتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ایل ایف او کو منظور کروا کر مراعات لینے والے لیول پلیئنگ فیلڈ سے گھبراتے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید